چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی 2 روزہ دورے پربذریعہ ٹرین لاہور روانہ

 
0
1435

اسلام آباد اپریل 15(ٹی این ایس)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی 2 روزہ دورے پر لاہور روانہ ہو گئے،چیئرمین سینیٹ بذریعہ ٹرین لاہور کیلئے روانہ ہوئے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے کے بعد صادق سنجرانی کا یہ پہلا دورہ لاہورہے، صادق سنجرانی کل علامہ اقبالؒ کے مزار پر حاضری بھی دیں گے ۔

اس موقع پر ترجمان ریلوے کا کہنا تھا کہ چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے لاہور آنے کے لئے ٹرین کے انتخاب پر ہم ان کے شکرگزار ہیں،چئیرمین سینیٹ کو ٹرین کے سفر کے دوران اور لاہور ریلوے اسٹیشن پر سی ای او پاکستان ریلویز محمد جاوید انور اور ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ سفیان سرفراز ڈوگر استقبال کریں گے.

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کی طرف سے گلدستہ پیش کرے گی، وزیر ریلویز نے مکمل پروٹوکول اور اضافی سیکیورٹی کی ہدایات جاری کر دیں .پاکستان ریلویز اپنے مسافروں کا بھی شکرگزار ہے جنہوں نے دوران سفر ریلوے میں آنے والی بہتری کو سراہا ہے۔