ٹنڈو حافظ میں دومعصوم بھائی بہن دریا سندھ میں ڈوب کر جاں بحق

 
0
359

ٹھٹھہ، 15 اپریل (ٹی این ایس ): ٹھٹھہ کے ملحقہ  علاقے  ٹنڈو حافظ میں دومعصوم بھائی بہن ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ۔ دونوں بچے گھر واپسی کے لیے دریا سندھ کو پار کرتے ہوئے ڈوب گئے۔ مقامی افراد نے دونوں بچوں کی لاشیں اپنی مدد آپ نکال لیں۔مقامی لوگوں کے مطابق  بارہ سالہ عبدالرحمان اور چودہ سالہ تسلیماں روزانہ گائیں اور بکریاں چراتے تھے،بد قسمتی  سے  آج  مویشی تو گھر پہنچ گئے مگر  بچے گھر نہ پہنچ سکے ۔بچوں کے گھر نہ پہنچنے  پر انکی تلاش کی گئی تو  دونوں کو ایک گھنٹے کے بعد دریا سندھ میں ڈوبا ہوا پایا۔ بھائی بہن کی لاشیں گھر پہنچے پر گھر میں کہرام مچ گیا۔