کرم ایجنسی میں ایف سی کے دستے پر فائرنگ سے دو ایف سی اہلکار شہید پانچ زخمی ہو گئے، آئی ایس پی آر

 
0
384

اسلام آباد اپریل 15(ٹی این ایس)کرم ایجنسی میں ایف سی خیبرپختونخوا کے دستے پر سرحد پار افغانستان سے فائرنگ کی گئی۔ ایف سی کے نوجوان پاک افغان سرحد کے ساتھ معمول کے گشت پر تھے جو وہاں پر مختلف راستوں کی نشاندہی اور ان علاقوں میں باڑ لگانے کے لئے ضروری تیاریوں میں مصروف تھے۔

آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق فائرنگ سے دو ایف سی اہلکار شہید جبکہ پانچ زخمی ہو گئے۔ بیان کے مطابق پاکستانی افواج زیادہ سے زیادہ احتیاط کر رہی ہے تاکہ کسی افغان سویلین کی ہلاکت کے واقعہ سے بچا جا سکے جبکہ فوج کی جانب سے صورتحال کو بہتر کرنے کے لئے اقدامات جاری ہیں۔