شام کو کیمیاوی ہتھیارتیارکرنے کے لیے سازوسامان فراہم کرنے والی کمپنیوں پر امریکی پابندیاں

 
0
367

واشنگٹن اپریل 16(ٹی این ایس)امریکہ نے اْن تمام کمپنیوں پر اقتصادی پابندیاں عائد کر نے کا فیصلہ کیا ہے جو شام میں کیمیاوی ہتھیار تیار کرنے کیلئے سازوسامان فراہم کرتی ہیں،اقوام متحدہ میں امریکہ کی مستقل مندوب نکی ہیلی نے سی بی ایس کو دئے گئے ایک امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں بتایاکہ امریکہ اْن تمام کمپنیوں پر اقتصادی پابندیاں عائد کر دے گا جو شام میں کیمیاوی ہتھیار تیار کرنے کیلئے سازوسامان فراہم کرتی ہیں۔