اسلام آباد،میئر دفتر میں سی ڈی اے کے سیکورٹی سٹاف اور یونین کے عہدیداروں کے درمیان لڑائی

 
0
380

اسلام آباد اپریل 17(ٹی این ایس )وفاقی دارلحکومت  اسلام آباد کے علاقے  میلوڈی  میں قائم مئیرکے دفتر میں تعینات سی ڈی اے کے  سیکورٹی سٹاف اور یونین کے عہدیداروں کے درمیان لڑائی  سے میئر دفتر کے دروازوں اورکھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔لڑائی کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی شعبے کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور آبپارہ پولیس اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے اور ایم سی آئی ملازمین کا بائیومیٹرک سسٹم کے تحت ڈیٹا اکٹھا کیاجارہاتھااور اس مقصد کے لئے آئی ٹی شعبے کے افسران نے ایک ڈیسک قائم کیا تھا اس دوران کمرے میں دھکم پھیل سے سیکورٹی سٹاف اور یونین عہدیدار کے درمیان لڑائی ہوگئی۔لڑائی کےباعث دفتر کی کھڑکی اور دروازے کے شیشے بھی ٹوٹ گئے، حالات کے پئش نظر 15 پر پولیس کو کال گئی تو مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر سیکورٹی  نویدالرحمان دیگر سٹاف کے ہمراہ  پہنچ گئے۔