اسلام آباد ہائی کورٹ، سابق وزیر مزہبی امور حامد سعید کاظمی کے اکاؤنٹ منجمند کرنے کے خلاف دائر درخواست پر ایف آئی اے سے 25 اپریل تک وضاحت طلب

 
0
508

اسلام آباد اپریل 18(ٹی این ایس) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر مزہبی امور حامد سعید کاظمی کے اکاؤنٹ منجمند کرنے کے خلاف دائر درخواست پر ایف آئی اے سے 25 اپریل تک وضاحت طلب کر لی.اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سابق وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی کی جانب سے دائر درخواست پر کیس کی سماعت کی۔ ایف آئی اے کا نمائندہ عدالت میں پیش ہوا۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ عدالت سے بریت کے باوجود حامد سعید کاظمی کے فنڈز کیوں منجمند ہیں۔ ایف آئی اے جب چاہے کسی کے فنڈز فریز کیسے کر سکتی ہے۔اگلی سماعت پر وضاحت کریں، عدالت نے کیس کی سماعت 25 اپریل تک ملتوی کردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے دو بچیوں کی عدم بازیابی پر آئی جی اسلام آباد کو کل جبکہ پنجاب پولیس کے شعبہ کرائم کے سربراہ کو پیر کو طلب کر لیا