چکوال میں چھری مار گروپ متحرک، شہر میں خوف و ہراس

 
0
528

چکوال ، 18 اپریل(ٹی این ایس ): کراچی کے بعد پنجاب کے شہر چکوال میں بھی چھری مار گروپ متحرک ،دو خواتین کو دو علیحدہ وارداتوں میں چھریاں مار کر زخمی کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق چھری مارنے کے یہ دو واقعات گزشتہ روز محلہ فاورقی اور محلہ رحمانیہ میں پیش آئے۔ چکوال میں چھری مارنے کی پہلی وارداد ہی سے شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا۔پولیس کے مطابق چھری مار ملزم موٹر سائیکل پر سوار تھے جس کے باعث وہ واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ سٹی پولیس چکوال کے ایس ایچ او نے چھرا مار گروپ کی گرفتاری کے لیے مختلف ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں ۔سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔