سی ڈی اے کے واٹر ٹینکر نے ایک لیڈی پولیس اہلکار کو کچل ڈالا

 
0
761

اسلام آباد، اپریل  18 (ٹی این ایس):   سی ڈی اے کے واٹر ٹینکر نے ایک لیڈی پولیس اہلکار کو کچل ڈالا۔ٹی این ایس کے مطابق یہ حادثہ آج شام اسوقت پیش آیا جب  مذکورہ لیڈی پولیس کانسٹبل پولیس لائن  ہیڈکوارٹر جاتے ہوئے جی ٹین سروس روڈ پر یو ٹرن لے رہی تھیں۔

پولیس حکام کے مطابق موٹر سائیکل سوار لیڈی کانسٹیبل کی نعش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔