کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور ) کے سالانہ انتخابات برائے سال2018-19 کے لیے17نشستو ں پر 47 امیدوار الیکشن میں حصہ لیں گے

 
0
811

کراچی، اپریل 18(ٹی این ایس):کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور ) کے سالانہ انتخابات برائے سال2018-19 کے لیے17نشستو ں پر 47 امیدوار الیکشن میں حصہ لیں گے۔ صدر کے عہدے کے لیے 2امیدوار طا رق ابوالحسن اور مزمل فیروزی ، نائب صدور کی دو نشستوں کے لیے 5امید وار آصف جئے جا،خالد خان،خلیل احمد نا صر،ثاقب صغیر،شمس کیریو، خزانچی کے لیے سلیمان سعادت خان ،زوالفقار قر یشی، جنرل سیکرٹری کے لیے حا مد الر حمن اعوان، منصور احمد خان۔ جوائنٹ سیکریٹری کی دو نشستوں کے لیے 5امیدوار عرشی عباس زیدی ، جمال خورشید،جاوید جئے جا،منیر عقیل انصاری ،عبید شاہ ،انفارمیشن سیکریٹری کے لیے امیر محمد خان،اظفر وقاص عبا سی،فاروق سمیع اور مجلس عاملہ کی 9نشستوں کے لیے 28امیدواروں عا طف خان، بد یع الزماں، بصیر احمد،احتشام خالد،اعجاز کو رائی،محسن احمد خان،مونا صدیقی،محمداحمد،محمد انور خانِ،محمد عارف میمن،محمد بلال طاہر،محمد فا ضل، محمد منصف،محمد شعیب خان،نزیر احمد عباسی،نور عالم،نصرت زھرہ،ایس ایم اشرف،سید عتیق احمد،سعد بخاری،شمیر خان،شیماء صدیقی،شعیب جٹ،سید نبیل اختر،سید طارق عزیز،سید زید،عمیرجو تپو ری اور زاہد خان شامل ہیں۔چیف الیکشن کمیشن عطا محمد تبسم کے مطابق کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے سالانہ انتخابات برائے سال 2018-19 کے لیے پولنگ 21اپریل2018 بروزہفتہ کے یو جے آفس صدر میں منعقد ہوں گے۔پولنگ صبح10 بجے سے شام05 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جا ری رہے گی۔جس کے بعد گنتی کا عمل شروع ہو جا ئے گا، چیف الیکشن کمیشن کے مطابق سالانہ انتخا با ت سے متعلق تما م انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں21اپریل کوکے یو جے کے اراکین حق رائے دہی استعمال کر تے ہو ئے اپنا نما ئندہ منتخب کر ینگے۔کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور ) کا سالانہ اجلاس عام بھی الیکشن والے دن 21اپریل کو شام 5بجے منعقد ہوگا، جس میں سالانہ کارکردگی اور فنانس رپورٹ پیش کی جائے گی۔ سالانہ انتخابات میں فرینڈز پینل ، دی ڈیموکریٹس پینل اور الا ئنس فرینڈز پینل کے امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ الیکشن کمیشن نے تمام ممبران کو ہدایت کی ہے کہ ووٹ ڈالنے کے لیے کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور ) کی طرف سے جاری کردہ کارڈ ہمراہ لائیں۔