خیبر پختونخوا کی نرسز کا احتجاج رنگ لے آیا، صوبائی حکومت نے مطالبات منظور کئے جانے کی یقین دہانی کرائی

 
0
431

پشاور، اپریل  19 (ٹی این ایس): خیبر پختونخوا کی حکومت نے  صوبہ بھر کی احتجاجی نرسوں کو انکے مطالبات منظور کئے جانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

صوبہ  کے تمام اسپتالوں کی نرسز نے اپنے جائز مطالبات کے لیے صوبائی اسمبلی کے آگے دھرنا دیا جس میں پشاور مردان نوشہرہ ایبٹ آباد مانسہرہ سوات کی نرسز نے ڈسٹرکٹ نرسنگ ایسوسی ایشن پشاورکے بینر تلے  شرکت کی۔

نرسنگ ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ پشاور کی صدر مریم امبرین نے احتجاج کے دوران احتجاج میں شرکت کرنے والی نرسز اور ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کیا۔

احتجاج کے دوران صوبائی حکومت اور محکمہ صحت کے طرف سے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر ایوب روز نے ڈسٹرکٹ نرسنگ ایسوسی ایشن کی صدر مریم امبرین اور کابینہ سے ملاقات کی اور  نرسز کے مطالبات کو صوبائی حکومت اور محکمہ صحت سے منظور کروانے کی یقین دہانی کرائی۔