نواز شریف نے  لندن پہنچتے ہی  بیٹی اور داماد کے ہمراہ  اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کی

 
0
361

لندن، اپریل  19 (ٹی این ایس):  سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے لند ن پہنچنے پر اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کی۔

گذشتہ روز کلثوم نواز کی طبیعت پھر بگڑ گئی تھی جس کے بعد انھیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا اور ان کی حالت تشویشناک بتائی گئی  تھی جس کے جمعرات کو محمد نواز شریف  اپنی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کے ہمراہ لندن روانہ ہوئے۔نواز شریف نے مریم اور صفدر کے ہمراہ کلثوم نواز کی عیادت کی اور کافی دیر وہاں ان کے ساتھ وقت گذارا، اور انکی شفا یابی کے لئے دعا کی۔

کلثوم نواز  لاہور میں اپنے شوہر کو نااہل قرار دئیے جانے کے بعد  حلقہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں کھڑی ہوگئی تھیں تاہم اچانک انکے گلے میں کینسر کی تشخیص کے بعد علاج کے لئے لندن چلی گئیں جب سے وہ وہاں زیر علاج ہیں ، انکی کیموتھراپی اور کئی آپریشنز بھی ہوچکے ہیں تاہم بتایا جاتا ہے کہ انھیں افاقہ نہیں ہورہا۔