وزیراعظم نے پارٹی کارکنان کے عدلیہ مخالف  نعروں کا نوٹس لے لیا

 
0
383

اسلام آباد ، اپریل  19 (ٹی این ایس): وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے لیگی کارکن کے عدلیہ مخالف نعروں کا نوٹس لے لیا،،وزیراعظم نے پارٹی چیف شیخ آفتاب احمد کولیگی کارکن کیخلاف کاروائی کی ہدایت کردی۔

انھوں نے  پارٹی چیف شیخ آفتاب کو ہدایت کی ہے کہ ڈسپلن کی خلاف ورزی پرایکشن لیں۔ واضح رہے مسلم لیگ ن کے قائد محمد نوازشریف کی سپریم کورٹ میں تاحیات نااہلی کے فیصلے پرلیگی کارکنان سراپا احتجاج ہیں۔ لیگی کارکنان نے گزشتہ دنوں اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جس پرن لیگی خاتون ایم پی اے سمیت متعدد کارکنان کیخلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔