پاکستان میں  2011 کے بعد چھ برسوں میں 51 ہزار 241 کیس رجسٹرڈ ہوئے: وزارت انسانی حقوق  کی رپورٹ

 
0
629

اسلام آباد ، اپریل  19 (ٹی این ایس): پاکستان میں جنوری 2011ء تا 2017ء کے دوران خواتین پر تشدد سے متعلق 51 ہزار 241 کیس رجسٹرڈ کئے گئے۔

وزارت انسانی حقوق نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ جنوری 2011ء سے 2017ء تک خواتین پر تشدد سے متعلق 51 ہزار 241 کیس رجسٹر کئے گئے، اس عرصہ کے دوران سب سے زیادہ گھریلو تشدد کے 15 ہزار 461 واقعات سامنے آئے۔

وزارت کو صوبائی محکمہ پولیس سے موصول ہونیوالے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق خواتین پر تشدد کے 2011ء میں 8 ہزار 418، 2012ء میں 8 ہزار 845، 2013ء میں 7 ہزار 573، 2014ء میں 7 ہزار 741، 2015ء میں 6 ہزار 527، 2016ء میں 8 ہزار 13 اور گزشتہ سال کے دوران 4 ہزار 66 کیسز سامنے آئے۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق ان شکایات میں خواتین پر گھریلو تشدد، غیرت کے نام پر قتل، جلانا، جنسی زیادتی، کام کرنے کی جگہوں پر ہراساں کرنے سمیت دیگر جرائم شامل ہیں۔