پشاور،گاڑی چوری اور دوکانوں کے تالے توڑنے والا گروہ گرفتار ،مسروقہ مال برآمد

 
0
725

پشاور اپریل 19(ٹی این ایس)تھانہ آغہ میرجانی شاہ کے سائنس کالج چوکی کے انچارج شھزاد خان نے مختلف کاروائیوں میں چوری کی وارداتوں میں ملوث 5 افراد گرفتار کر لیے ہیں جبکہ ملزمان کے قبضے سے مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا تیسری کاروائی میں غیر ملکی سگریٹ کی بڑی کھیپ برآمد برآمد شدہ سگریٹ بمعہ گاڑی کسٹم حکام کے حوالے کر دیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ آغہ میرجانی شاہ کے ایس ایچ او واجدخان خان کی نگرانی میں سائینس کالج چوکی کے انچارج شھزاد خان نے تین مختلف کامیاب کاروائیاں کی کئی روز پہلے تھانہ آغہ میرجانی شاہ کے حدود میں چنگ چی رکشہ چوری ھوا جس پر شھزاد خان نے اس میں ملوث عمران ولد بھادر سکنہ دیر کالونی ۔روح اللہ ولد حمد اللہ سکنہ دیر کالونی اور شاہ سوار ولد جمیل سکنہ بیری باغ سعید آباد سے ملزمان کو گرفتار کرلیا بعد ازاں ملزمان کے اقرار جرم پر ان کے خلاف دفعہ اے 381 کے تحت مقدمہ درج کر کے جیل بھیج دیا گیا
ایک اور کاروائی میں دو دوکانات اور ایک گھر کے تالے توڑ کر چوری کرنے والے ملزمان کامران ولد گل بھادر ساکنان شاہ جی آباد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف دفعہاسلامک/34 308/457 /14 کے تحت مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا تیسری کروائی میں مشہور سمگلرز یوسف صوبت جو کالے رنگ کی 2014 ماڈل کرولا میں غیر ملکی نان کسٹم سگریٹ کی بڑی کھیپ سمگل کر رہے تھے کو گاڑی سمیت گرفتار کیا گیا جس میں تقریبا 11 لاکھ روپے مالیت کا غیر قانونی مال پکڑا گیا جسے گاڑی سمیت کسٹم حکام کے حوالے کر کے روزنامچہ رپورٹ درج کرلی ہے۔