ن لیگی سابق ضلع ناظم نوشہرہ داؤد خان خٹک کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان

 
0
1536

 

 

پشاور ،اکتو بر22(ٹی این ایس): پیپلزپارٹی نے خیبرپختونخواہ میں مسلم لیگ ن کی وکٹ گرادی،مسلم لیگ ن کے سابق ضلع ناظم نوشہرہ داؤدخان خٹک نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے، بلاول بھٹوزرداری نے ان کی پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے مسلم لیگ ن کے سابق ضلع ناظم نوشہرہ داؤد خان خٹک نے ملاقات کی۔ جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر داؤد خان خٹک نے بلاول بھٹوکی قیادت پراعتماد کا اظہارکرتے ہوئے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔تاہم سابق ضلع ناظم نوشہرہ داؤد خان خٹک کی شمولیت کا باقاعدہ اعلان آج پشاور میں بلاول بھٹوکے عوامی جلسے میں بھی کیا جائے گا۔