کوئٹہ ،اکتو بر22(ٹی این ایس): بلوچستان کے علاقے کوہلو میں بارودی سرنگ کا دھماکا ہو گیا، جس کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لیویز ذرائع نے بتایا ہے کہ دہشتگردوں کی جانب سے کوہلو کے علاقے میں بارودی سرنگ بچھا رکھی تھی۔ جس سے دھماکا ہوگیا دھماکے می ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہو گیا ہے۔ سکیورٹی فورسز نے دھماکے کے فوری بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور جائے دھماکا سے شواہد اکٹھے کئے جبکہ علاقے میں مشتبہ افراد کی نگرانی کا عمل بھی تیز کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب دھماکے میں زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔