پشاور اگست 07(ٹی این ایس): باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پشاور پر اے ایس ایف کی بڑی کارروائی ،ملزم غیرملکی کرنسی سمیت گرفتار تفصیلات کے مطابق ملزم فلائٹ پی کے 283 کے ذریعے ریال اور درہم غیرقانونی طورپر دبئ لے کے جارہاتھا۔اے ایس ایف اہلکاروں نے بروقت کاروائی کرکے ملزم شعیب حسین کو غیر ملکی کرنسی سمیت گرفتار کر لیا۔اے ایس ایف ذرائع کے مطابق ملزم کے قبضے سے دولاکھ 36 ہزار ریال اور 6 لاکھ 2 ہزار 5 سو درہم برآمد کئے گئے ہیں۔ملزم کو کسٹم حکام کے حوالے کیا گیا ہے جیسے مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے.ملزم شعیب حسین کا تعلق لوئر کرم ایجنسی سے ہے۔