شمالی وزیرستان،نجی کلینک میں ایک خاتون نے 5 بچوں کو جنم دے دیا

 
0
377

 

بنوں ،اکتو بر22(ٹی این ایس): شمالی وزیرستان کےنجی کلینک میں ایک خاتون نے 5 بچوں کو جنم دے دیا،پیدا ہونے والےبچوں میں4 بیٹیاں اورایک بیٹا شامل ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی وزیرستان میں ایک خاتون کے ہاں نجی کلینک میں ایک ساتھ 5بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق ماں اور بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پیدا ہونے والےبچوں میں4 بیٹیاں اورایک بیٹا شامل ہے۔ ماں باپ کا تعلق شمالی وزیرستان دتہ خیل سے ہے۔ ایک ساتھ پانچ بچوں کی پیدائش پرماں اور باپ دونوں انتہائی خوش ہیں۔ والدین کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں ایک ساتھ پانچ بچے عطا کیے ہیں اللہ ہمارا رزق بھی کشادہ کردیں گے۔