شمالی وزیرستان کے تاجروں کا نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

 
0
381

اسلام آباد، اپریل  19 (ٹی این ایس): آپریشن ضرب عضب میں افواج پاکستان نے لازوال قربانیوں کے بعد نہ صرف قبائلی علاقوں  سے دہشت گردوں کا صفایا کیا بلکہ مملکت خداداد پاکستان کے کونے کونے میں امن بھی قائم کیا۔

اس اہم آپریشن میں افواج پاکستان کے ساتھ ساتھ یہاں کے مکینوں نے بھی قربانی کی مثال قائم کی۔ آپریشن کو کامیاب بنانے کیلئے یہاں سے لاکھوں لوگوں نے  ملک کے دیگر علاقوں کی طرف  ہجرت کی۔ شمالی وزیرستان کے تاجروں نے اپنے حقوق اور مالی نقصان کے ازالے نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت وقت کی یہ بنیادی ذمہ داری ہے کہ ان کے نقصان کا ازالہ کیا جائے۔انھوں نے کہا کہ ملکی بقاء کی خاطر انھوں نے اپنا سب کچھ قربان کر دیا اور بنیادی ڈھانچے  کی تباہی نے  وزیرستان کے  ہزاروں تاجروں کو شدید مالی نقصان سے دوچار کیا۔