ائر ایجوکیشن کمیشن کو فنڈز فراہم کر دیے گئے، ترقی ٹی 20 نہیں بلکہ ٹیسٹ میچ ہے، ویژن 2025 کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے انکی حکومت نے خصوصی اقدامات کئے ہیں: وزیرِ داخلہ

 
0
350

اسلام آباد، اپریل  19 (ٹی این ایس): وفاقی وزیر داخلہ و منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے  کہ پاکستان اکیڈمی آف سوشل سائنسزز کے قیام کیلئے ہائر ایجوکیشن کمیشن کو فنڈز فراہم کر دیے گئے ہیں۔  جمعرات  کو منعقدہ ایک سمینار سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ویژن 2025 کو پایہ تکمیل تک پہنچانے اور ملک کی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے انکی حکومت نے خصوصی اقدامات کئے ہیں۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ملک سے جتنے بھی دہشت گرد گرفتار ہوئے ان سب پر علیٰحدہ علیٰحدہ پی ایچ ڈی ہو سکتی ہے۔

پروفیسر احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ترقی ٹی 20 نہیں بلکہ ٹیسٹ میچ ہے بھارتی دفاعی بجٹ ہمارے تمام بجٹ سے زیادہ ہے ہمیں ترقی کا ہدف 8 فیصد مقرر کرنا ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان اکیڈمی آف سوشل سائنسزز کا قیام خوش آئند ہے تاہم ملک کی ترقی کا واحد راستہ امن و امان کی بہتر صورتحال  اور سیاسی استحکام ہے۔