زائد بل بھیجنے کے خلاف مذمتی قرارداد سندھ اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع

 
0
328

کراچی، اپریل  19 (ٹی این ایس): ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی کامران اختر نے کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی کے شہریوں کو بجلی کے زائد بل بھیجنے کے خلاف مذمتی قرارداد سندھ اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرادی ہے۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک نے زائد بلنگ کے ذریعے شہریوں کو ستر ارب روپے سے زائد بٹورے ہیں جو سراسر  ناانصافی پر مبنی عمل ہے دوسری جانب زائد بلنگ کے باوجود شہر بھر میں لوڈشیڈنگ بھی اپنے عروج پر ہے۔