میرے پیر صاحب پاگارا سے متعلق بیان سے کسی کی بھی دل آزاری ہوئی ہے تو  معذرت: ناصر حسین شاہ

 
0
1405

کراچی، اپریل  19 (ٹی این ایس): صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ سید ناصر حسین شاہ نے حروں کے روحانی پیشوا اور فنکشنل لیگ کے سربراہ پیر صاحب پاگارا سے متعلق بیان سے کسی کی بھی دل آزاری پر معذرت کی ہے۔ جمعرات کو سندھ اسمبلی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی بدتہذیبی کی سیاست نہیں کرتی نہ ہی ہماری قیادت اس بات کی اجازت دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیر صاحب پگارا کے لئے عزت اور احترام ہے انکے لئے کبھی نازیبا کلمات ادا نہیں کئے تاہم پھر بھی کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو اس پر معزرت خواہ ہوں۔