شہباز شریف و چوہدری نثار کے درمیان  چوتھی ملاقات کامیاب، چوہدری نثار نے مشروط طور پر  پاڑٹی کیساتھ جڑے رہنے پر آمادگی ظاہر کردی

 
0
340

اسلام آباد، اپریل  20 (ٹی این ایس): مسلم لیگ ن کے صدر محمد شہباز شریف اور سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کے درمیان ملاقات ہوئی ہے، جس میں سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدرشہباز شریف آج اسلام آباد پہنچے جہاں شہباز شریف اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے۔

دونوں رہنماؤں میں ملاقات پنجاب ہاؤس میں ہوئی۔

ملاقات میں پارٹی اموراورچوہدری نثار کے تحفظات پربات چیت کی گئی۔ واضح رہےوزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور چوہدری نثار کی ایک ہفتے کے دوران چوتھی ملاقات ہوئی ہے۔ ان ملاقاتوں میں چوہدری نثار کے تحفظات دور کرنے اور ان کو منانے کی کوشش کی گئی ہے۔ چوہدری نثار پارٹی قیادت سے ناراض ہیں۔ چوہدری نثار کے بارے میں پارٹی چھوڑنے کی خبریں بھی گردش کررہی ہیں۔ جبکہ چوہدری نثار نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا بھی اظہار کرچکے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ شہباز شریف انھیں منانے میں کامیاب ہو گئے ہیں اور نثار نے مشروط طور پر  پاڑٹی کیساتھ جڑے رہنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔