حیدر آباد موٹر وے پر خوفناک حادثہ، متعدد افراد جاں بحق

 
0
285

حیدرآباد، اپریل  20 (ٹی این ایس): حیدر آباد موٹر وے پر خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ کاروں میں تصادم سے ایک کار میں آگ لگی،کارمیں سوار 6 افراد جھلس کرجاں بحق ہوئے۔تفصیلات کے مطابق حیدر آبد موٹر وے پر خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔۔پولیس کے مطابق دونوں کاریں کراچیسےحیدرآباد کی طرف آرہی تھیں کہ حادثے کا شکار ہو گئیں۔کاروں میں تصادم سے ایک کار میں آگ لگی۔کارمیں سوار 6 افراد جھلس کرجاں بحق ہوئے جبکہ حادثےمیں ایک بچی معجزانہ طور پربچ گئی ہے۔