وزراء کے لیے کروڑوں روپوں کی نئی گاڑیاں خریدنے کی تیاری کر لی گئی

 
0
203

لاہور 15 اکتوبر 2021 (ٹی این ایس): پنجاب کابینہ میں شامل وزراء کے لیے نئی گاڑیاں خریدنے کی تیاری کر لی گئی ہے۔

محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق صوبائی وزراء کے لیے نئی کاریں خریدنے کی سمری ارسال کر دی گئی ہے۔

محکمہ خزانہ کے مطابق کابینہ میں شامل 37 وزراء میں سے 36 کے لیے نئی کاریں خریدی جائیں گی۔

سمری کے متن کے مطابق 5 معاونین خصوصی اور 5 اسپیشل اسسٹنٹ کو بھی نئی کاریں ملیں گی، نئی کاریں خریدنے کے لیے 16کروڑ سے زائد رقم خرچ ہو گی۔

محکمہ خزانہ پنجاب کا کہنا ہے کہ سمری منظور ہوتے ہی نئی کاروں کی خریداری کا ٹینڈر جاری کر دیں گے۔