صدر مملکت نے سینیٹ کااجلاس 27 اپریل کو طلب کرلیا

 
0
515

اسلام آباد، اپریل 20(ٹی این ایس):صدر مملکت ممنون حسین نے سینیٹ کااجلاس جمعہ 27 اپریل کو شام ساڑھے 6بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کرلیا ہے۔ جمعہ کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صدر نے آئین کے آرٹیکل 54 کی ذیلی شق ایک کے تحت حاصل اختیارات بروئے کار لاتے ہوئے سینیٹ کا اجلاس 27 اپریل کو طلب کیا ہے۔