دو روزہ پاکستان گوادر ایکسپو (آج )شروع ہوگی 

 
0
639

لاہور, اپریل 22(ٹی این ایس): دو روزہ پاکستان گوادر ایکسپو آج ( پیر) سے لاہور کے مقامی ہوٹل میں شروع ہوگی ۔ ایکسپو کے پہلے روز گوادر کلچرل فیسٹول کا انعقاد کیا جائے گا جس میں بلوچی ثقافت کے رنگ اجاگر کئے جائیں گے ۔ کل ( منگل ) کے روز ٹریڈ کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس کے مہمان خصوصی چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اور سینیٹر مشاہد حسین سید ہوں گے۔