فیصل آباد ،پولیس اہکاروں کی پولیس افسر کی بیوی سے مبینہ زیادتی

 
0
449

لاہور ،نو مبر18(ٹی این ایس):فیصل آباد کے علاقے سمن آباد تھانے کے اے ایس آئی منظور احمد نے اپنے ساتھی آفسران و اہلکار وں پر بیوی سے زیادتی کا الزام لگا دیا ہے ۔ اے ایس آئی منظور احمد نے عدالت میں بیان دیا ہے کہ ایس ایچ او تھانہ سمن آباد نے دیگر اہلکاروں کے ساتھ مل کر میری بیوی کو برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا ہے اور اس کے ساتھ زیادتی بھی کرتے رہے اور جب میں نے بیلف کے ذریعے اپنی بیوی کنیز بی بی کو با زیاب کروایا تو مجھے نوکری سے معطل کروا دیا گیا ۔جبکہ میری بیوی کنیز بی بی کو رمضانہ بی بی کے اغوا کے کیس میں بھی پھنسایا گیا ہے جس میں میری بیوی بے قصور ہے اور میری وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اور آئی جی پنجاب سے درخواست ہے کہ واقعہ کا نوٹس لے کر ہمیں انصاف دلایا جائے ۔