بحریہ یونیورسٹی کے اٹھارویں کانووکیشن کاانعقاد، امیرالبحر مہمانِ خصوصی

 
0
483

اسلام آباد،نومبر 18 (ٹی این ایس): جناح کنونشن سنٹر میں بحریہ یونیورسٹی کے اٹھارویں کانووکیشن کاانعقاد ہوا جس میں  چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

 

انھوں  نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباءو طالبات میں میڈلز اور تعریفی اسناد تقسیم کیں۔ کانووکیشن میں  476گریجویٹ اور انڈر گریجویٹ طلباءوطالبات کو تعلیمی اسناد تفویض کی گئیں۔

 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امیرالبحر نے کہا کہ ملک میں علمی افرادی قوت کے اضافے میں بحریہ یونیورسٹی کا کردارقابل تعریف ہے۔ انھوں نے طلباء و طالبات کو نصیحت کی کہ وہ عملی زندگی میں سچائی، راست بازی پر عمل کرتے ہوئے اپنے خوابوں کو پورا کریں تاکہ آپ لوگ اپنی منازل کے حصول کے ساتھ ساتھ معاشرے کی بہتری کے لئے بھی قابل قدر کردار ادا کریں۔