تھانوں کی سطح پر درخواست کنندہ کے دکھ درد کا خاص خیال رکھیں ,عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے تمام تر توانائی بروئے کار لائیں۔سی سی پی او پشاور قاضی جمیل الرحمن کی پولیس کو ہدایت

 
0
309

پشاور اپریل 22(ٹی این ایس ) کیپٹل سٹی پولیس پشاور میں تھانوں کی سطح پر درخواست کنندہ کے دکھ درد کا خاص خیال رکھیں ان کے ساتھ نرم مزاجی اور خوش اخلاقی سے پیش آئیں محرر سٹاف غیر ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کریں ایف آئی آر کا اندراج یقینی بنائیں عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے اپنی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دیں ڈکیت گینگز، اغواء کاروں ، بھتہ خوروں، کا رسنیچروں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف موثر کاروائی کی جائے عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے تمام تر توانائی بروئے کار لائیں کرپشن اور لا پر واہی کسی صورت برداشت نہیں کرینگے اہم مقامات ،بینکوں ،مذہبی عبادت گاہوں اور بازاروں کی سیکیورٹی کیلئے مضبوط حکمت عملی عمل میں لایا جائے ۔


تفصیلات کے مطابق گزشہ روز ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں امن و امان کی صورتحال بر قرار رکھنے اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے چیف کیپٹل سٹی پولیس آفیسر پشاور قاضی جمیل الرحمن کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ایس ایس پی آپریشنز جاوید اقبال،ایس پی ہیڈ کوارٹرز وسیم خلیل،ایس ایس پی انوسٹی گیشن نثار خان، ڈویژنل ایس پیزاور ایس ڈی پی اوز نے شرکت کی،

اس موقع پر سی سی پی او قاضی جمیل الرحمن نے سرکل کی سطح پر کرائم کا جائزہ لیا گیا اور اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشاور میں تھانوں کی سطح پر درخواست کنندہ کے دکھ درد کا خیال رکھیں ان کے ساتھ نرم مزاجی اور خوش اخلاقی سے پیش آئیں محرر سٹاف غیر ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کریں ایف آئی ار کا اندراج یقینی بنائیں عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے اپنی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دیں ڈکیت گینگز، اغواء کاروں ، بھتہ خوروں،کا رسنیچروں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف موثر کاروائی کی جائے عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے تمام تر توانائی بروئے کار لائیں کرپشن اور لا پر واہی کسی صورت برداشت نہیں کرینگے اہم مقامات ،بینکوں ،مذہبی عبادت گاہوں اور بازاروں کی سیکیورٹی کیلئے مضبوط حکمت عملی عمل میں لایا جائے

جبکہ اہم اور حساس مقامات ،تفریحی پارکوں کی سکیورٹی کا ازسرنو جائزہ لینے کیلئے بھی ہدایت کی گئی ہے۔امن و امان کے قیام اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت تیار رہیں جرائم پیشہ افراد پر کڑی نظر رکھیں بازاروں میں امن و امان کی صورتحال کو بر قرار رکھنے کیلئے چوکیداری سسٹم کو مزید فعال کیا جائے ڈکیت گینگز اور دوسرے جرائم پیشہ افراد کی چھان بین کرکے اسکے خلاف سخت کاروائی کی جائے غفلت اور لا پرواہی کے مرتکب ایس ایچ اوز کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائیگی مظلوم افراد کی داد رسی کیلئے مقدمات میں معیاری تفتیش کرکے انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے بھر پور کوشش کریں پی ایل سی ممبران اور انفارمر کیساتھ رابطے میں رہ کر ایک دوسرے کی ساتھ تعاؤن کو یقینی بنائیں ۔