کراچی،اپریل 23(ٹی این ایس):سینئر وزیر پارلیمانی امور نثار احمد کھوڑو نے سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران پیر کو تجویز پیش کی ہے کہ ایک منٹ کی تاخیر سے ایوان کی کاروائی نشر کی جانی چاہیے،جملہ ادا کرنے کے بعد کاروائی سے حذف کرنے کا طریقہ ٹھیک نہیں ہے۔ : نثار کھوڑو نے سندھ اسمبلی میں میڈیا کوریج پر قدغن لگانے کی تجویزپیش کرتے ہوئے کہا کہ لائیو کوریج ایک منٹ کی تاخیر سے دیں تاکہ ہم جملوں کو ایڈٹ کرسکیں ۔ہر بات آن ایئر ہوجاتی ہے۔ ایسے نہیں ہونی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ ایوان میں کئی جملے ایسے کہے جاتے ہیں جو آن ایئر نہیں ہونے چاہیے ۔ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے نثار کھوڑو کی تجویز سے اتفاق کیا۔