ڈی جی نیب سندھ نے بنیادی حقوق کمیشن کے چیئرمین عبدالجباررحمانی کو(کل) طلب کرلیا

 
0
276

حیدرآباد ،اپریل 23(ٹی این  ایس): ڈائریکٹرجنرل نیب سندھ نے بنیادی حقوق کمیشن پاکستان کے چیئرمین عبدالجباررحمانی کو(کل)24 اپریل کو کراچی آفس میں طلب کرلیا ۔ عبدالجباررحمانی نے مورخہ20 اپریل کو حیدرآبادسرکٹ ہائوس حیدرآبادمیں نیب کی جانب سے کھلی کچہری میں بالمشافہ ملاقات کرتے ہوئے ثقافتی ورثہ قراردی گئیں عمارتوں کی توڑ پھوڑ اوراس پر غیرقانونی عمارت بنانے اوروارڈ ایچ حسین آباد میں میونسپل کارپوریشن کی سرکاری پلاٹ کو ڈائریکٹرلینڈنے کاغذات میں ہیراپھیری کرکے کچی آبادی قراردے کر’’علی ہائٹس‘‘ کے نام سے پلازہ کی تعمیر سمیت پٹرول پمپ کے پلاٹ اوردیگرپلاٹ پرشادی ہال‘دیگر کمرشل عمارتوں کی تعمیر اور غیرقانونی بندربانٹ کے خلاف دستاویزی ثبوت پیش کئے جس پر ڈائریکٹرجنرل نیب سندھ نے آج دن ۱۱ بجے دن عبدالجباررحمانی کوذاتی طورپر نیب کراچی آفس میں شنوائی کے لئے طلب کرلیا۔