اسلام آباد، ایکسپریس ہائی وے پر پل کی تعمیر کے سلسلے میں ٹریفک ڈائیورشن پلان ترتیب دے دیا گیا

 
0
1008

اسلام آباد اپریل 24(ٹی این ایس): اسلام آبا ٹریفک پولیس نے کھنہ پل پر ایکسپریس ہائی وے پر پل کی تعمیر کے سلسلے میں ذیل ٹریفک ڈائیورشن پلان ترتیب دے دیا ہے ۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق لهتراڑ روڈ سے بجانب راولپنڈی کھنہ پل ٹریفک کے لیے بند رہی گی جبکہ شهزاد ٹاؤن،برماٹاؤن سے براستہ لهتراڑ روڈ بجانب راولپنڈی کھنہ پل جانے والے شهری کرال فلائی اوور سے واپس ٹرن لیکر راولپنڈی کی طرف بائیں ٹرن لیکر جا سکتےہیں۔لهتراڑ روڈ سے اسلام آباد آنے والے شهری براسته پارک روڈ،راول ڈیم چوک استعمال کریں،یا کرال فلائی اوور سے واپس ٹرن لیکر اسلام آباد آ سکتے ہیں۔


راولپنڈی سے بجانب لهتراڑ روڈ کهنه پل ٹریفک کے لیے بند ہے۔راولپنڈی سے بجانب لهتراڑ روڈ اسلام آباد جانے والے شهری کهنه پل سے بائیں ایکسپریس وے پر ٹرن لیکر ڈهوک کالا خان فلائی اوور سے واپس ٹرن لیکر اسلام آباد لهتراڑ روڈ جا سکتے ییں اور کرال،گلبرگ جانے والے شهری بهی ڈهوک کالا خان فلائی اوور سے واپس ٹرن لیکر جا سکتے ہیں۔راولپنڈی کهنه پل سے اسلام آباد لهتراڑ روڈ،آنیوالے شهری کهنه پل سے بائیں ٹرن لیکر براسته ایکسپریس وے فیض آباد فلائی اوور سے راول ڈیم پارک روڈ بهی استعمال کر سکتے هیں،،راولپنڈی کهنه پل سے بجانب کرال،گلبرگ جانےوالے شهری سروس روڈ بهی استعمال کر سکتے ہیں۔