ایون فیلڈ ریفرنس ،نیب پراسیکیوشن ونگ نےوالیم 10 کےلیےعدالت کوخط لکھا تھا‘ ظاہرشاہ

 
0
300

اسلام آباد اپریل 24(ٹی این ایس): سابق وزیراعظم نوازشریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیرکررہے ہیں۔مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف، مریم نواز احتساب عدالت سے روانہ ہوگئے جبکہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر احتساب عدالت میں موجود ہیں جبکہ مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نےڈی جی آپریشنز نیب ظاہرشاہ پرجرح مکمل کرلی۔استغاثہ کے گواہ ڈی جی آپریشنز نیب ظاہرشاہ نے سماعت کے آغاز پرعدالت کوبتایا کہ والیم 10 کی کاپی رجسٹرارکے خط کے ذریعے حاصل کی، والیم 10متعلقہ کوآرڈینیشن آفیسرنے وصول کیا تھا۔

ڈی جی آپریشنز نیب ظاہرشاہ نے کہا کہ نیب پراسیکیوشن ونگ نے والیم ٹین کے لیے عدالت کوخط لکھا تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ روزاحتساب عدالت میں ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث اور نیب پراسیکیوٹر کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی۔ڈی جی آپریشنز نیب ظاہرشاہ نے لندن فلیٹس کی ٹائٹل رجسٹری کی آفیشل کاپیاں، پانی کے بل اور کونسل ٹیکس ریکارڈ بھی احتساب عدالت میں جمع کروایا تھا۔ظاہرشاہ کا کہنا تھا کہ 31 اکتوبر 2017 کو وہی دستاویزات مانگی جو27 مئی کو مانگی تھیں۔ عثمان احمد نے27 مارچ 2017 کو دستاویزات حوالے کیں۔انہوں نے بتایا تھا کہ تفتیشی افسر نے میرے بلانے کے اگلے روز دستاویزات وصول کیں۔ تفتیشی افسر نے دستاویزات لے جانے کے بعد شامل تفتیش نہیں کیا۔