سارے پاکستان کے ضمیر فروش اور لوٹے عمران خان نے اکٹھے کیے ہیں اب وہ بےشک اپنا نام عمران سنجرانی بھی رکھ لیں ان کی ڈیل کامیاب نہیں ہو گی،وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری

 
0
658

اسلام آباد اپریل 24(ٹی این ایس)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے بڑا دعوی کر دیا کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی سے جن اراکین پارلیمنٹ کو نکالا گیا وہ کسی چلے کا نیتجہ تھا، عمران خان کی پارٹی میں اب الیکش ٹکٹ کیساتھ چلے کی فیس بھی وصول کی جاتی ہے۔ اسلام آباد کی احتساب عدات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے یہ بھی دعوی کیا کہ درحقیقت عمران خان اور آصف علی زرداری ڈیل کر چکے ہیں جس کے مطابق عمران خان اور آسف علی زرداری ایک بار پھر عہدہ صدارت کے امیدوار ہوں گے۔ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ سارے پاکستان کے ضمیر فروش اور لوٹے عمران خان نے اکٹھے کیے لیکن اب وہ بےشک اپنا نام عمرں سنجرانی بھی رکھ لیں ان کی ڈیل کامیاب نہیں ہو گی۔ انہوں نے عمران کان پر واضح کیا کہ عام انتخابات سینیٹ ہال کا الیکشن نہیں، فیصلہ پولنگ بوتھ پر عوام کے ووٹ سے ہو گا۔ طلال چوہدری نے برطانوی اراکین پارلیمنٹ سے خطاب پر عمران کان کو طعنے بھی دئیے اور کہا کہ ]پاکستانی پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والے عمران خان برطانوی پارلیمنٹ کے باہر والے کمرے میں جاکر بڑی خوشی اور فخر محسوس کررہے ہیں۔ طلال چوہدری نے لگے ہاتھوں 29 اپریل کو لاہور میں پی ٹی آئی کے جلسے کو عالی یوم رقص کی تقریب بھی قرار دیا۔