مریم اورنگزیب کا معروف ٹی وی آرٹسٹ مدیحہ گوہر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

 
0
444

مدھیہ گوہر نے اداکاری اور ڈرامہ نویسی کے شعبوں میں اپنے فن اور صلاحیتوں کا لوہا منوایا ٗمریم اور نگزیب کا بیان 
اسلام آبا داپریل 25(ٹی این ایس)وزیر مملکت اطلاعات، نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے معروف ٹی وی آرٹسٹ مدیحہ گوہر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ مدھیہ گوہر نے اداکاری اور ڈرامہ نویسی کے شعبوں میں اپنے فن اور صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔اپنے بیان میں وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ مدیحہ گوہرنے اپنے فن کو معاشرے کی بہتری کیلئے سماجی تحریک کی شکل دی اور آخری سانس تک اس مشن پر کاربند رہیں۔انہوں نے کہا کہ مدیحہ گوہر نے سماجی مسائل کو اجاگر کرنے کے لئے تھیٹر کو اپنے اظہار کا ذریعہ بنایا،تھیٹر کے حوالے سے ان کی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ مدیحہ گوہر اعلی تعلیم یافتہ خاتون تھیں جنہوں نے معاشرے میں مثبت سوچ کے فروغ کے لئے گراں قدر کام کیا۔سماجی خدمات کے حوالے سے ان کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا۔وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔