عراق میں مسجد النوری کی تعمیر نو کے لیے امارات پانچ کروڑ ڈالر دے گا

 
0
292
مسجد النوري الكبير التاريخي الذي تعرض لتدمير في مدينة الموصل بشمال العراق. صورة التقطت يوم 7 أغسطس آب 2017. تصوير: صهيب سالم - رويترز.

موصل اپریل 25(ٹی این ایس)عراق اور متحدہ عرب امارات کے درمیان موصل کی مشہور النوری جامع مسجد اور اس کے تاریخی مینار الحدباء کی تعمیر نو کے حوالے سے اتفاق رائے ہو گیا ہے۔ یہ دونوں تعمیرات گزشتہ جون میں شہر سے داعش تنظیم کو نکال دینے کے لیے ہونے والے معرکے کے دوران تباہ ہو گئیں تھیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق بغداد میں قومی عجائب خانے میں منعقد ایک تقریب کے دوران امارات کی وزیر ثقافت نورہ الکعبی نے اعلان کیا کہ اْن کا ملک تعمیراتی عمل کے لیے 5 کروڑ 4 لاکھ ڈالر کی رقم فراہم کرے گا۔ الکعبی کے مطابق یہ منصوبہ پانچ سال میں مکمل ہو گا جس کا مقصد صرف تعمیرِ نو نہیں بلکہ عراق کے نوجوانوں کی امیدوں کو پھر سے لوٹانا ہے۔موصل شہر کی مسجد النوری اور اس کے الحدباء مینار کی تعمیر بارہویں صدی عیسوی میں ہوئی تھی۔ جون 2017ء میں اس کو تباہ کر دیا گیا جس کا الزام عراقی فوج نے داعش تنظیم پر عائد کیا۔ یہ وہ ہی مسجد ہے جہاں 2014ء میں داعش تنظیم کے سرغنے ابو بکر البغدادی کا واحد اعلانیہ ظہور ہوا تھا۔