یو اے ای میں مقیم پاکستانی پل کا کردار ادا کررہے ہیں‘ وزیراعظم

 
0
391

اسلام آباد ،اپریل 25(ٹی این ایس) :وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں‘ یو اے ای میں مقیم پاکستانی پل کا کردار ادا کررہے ہیں‘ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے منافع بخش مواقع موجود ہیں۔ بدھ کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے متحدہ عرب امارات کے سفیر نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اس موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں، یو اے ای میں مقیم پاکستانی پل کا کردار ادا کررہے ہیں۔ وزیراعظم نے پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لئے یو اے ای کی معاونت پر شکریہ ادا کیا اور دو طرفہ تجارت کے فروغ پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے منافع بخش مواقع موجود ہیں۔