دوسری عالمی جنگ کے بعد یمنی حوثیوں کا سب سے زیادہ بارودی سرنگیں بچھانے کا اریکارڈ

 
0
313

صنعاء اپریل 26(ٹی این ایس)دوسری عالمی جنگ کے بعد یمن میں حوثی شیعہ باغیوں نے سب سے زیادہ بارودی سرنگیں بچھادی ہیں اور اب سرکاری فورسز حوثیوں سے بازیاب کرائے گئے علاقوں میں ان بارودی سرنگوں کو تلف کرنے کا کام کرر ہی ہیں ۔عرب ٹی وی کے مطابق یمنی فورسز کے ایک سینئر اہلکار نے عرب ٹی وی سے بات چیت میں کہاکہ ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں نے نہ صرف ان بارودی سرنگوں کو ایک جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا ہے جن پر بین الاقوامی سطح پر پابندی عاید ہے بلکہ انھوں نے ان کو کھلی جگہوں اور شہری آبادیوں کے نزدیک بھی بچھا دیا ہے۔حوثی باغی گنجان آباد شہری علاقوں کینزدیک بلا تمیز بارودی سرنگیں بچھا رہے ہیں۔ مزید برآں وہ اپنے زیر قبضہ علاقوں کو خالی کرنے سے قبل وہاں بارودی سرنگیں بچھا جاتے ہیں ۔ان کے دھماکوں میں اب تک تین ہزار سے زیادہ یمنی شہری مارے جاچکے ہیں ۔ان میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل تھے۔ادھرانسانی حقوق کی تنظیموں نے خبردار کیا کہ یمن میں بارودی سرنگوں کے د ھماکوں میں شہریوں کی ہلاکتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ حوثیوں نے یمن کے مختلف علاقوں میں پانچ لاکھ سے زیادہ بارودی سرنگیں بچھا رکھی ہیں ۔