کم سن بچے کو بھرتی کرنے پرامارات ایوی ایشن سے وضاحت طلب

 
0
358

ابو ظہبی اپریل 26(ٹی این ایس)متحدہ عرب امارات کی جنرل ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے 8 ماہ کے بچے کو 146سفیر مسرت145 کے عہدے پر تعینات کرنے پر اماراتی پراسیکیوٹر نے وضاحت طلب کی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ابو ظہبی پراسیکیوٹر جنرل نے جنرل ایو ایشن اتھارٹی کے حکام سے کہا ہے کہ وہ عدالت میں پیش ہو کر کم سن بچے کو ادارے میں ملازمت پر تعینار کرنے کی وضاحت کرے۔پراسیکیوٹر کی جانب سے انسٹا گرام پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں بھی کہا کہ اگرچہ ایک کم سن بچے کو ملازمت پر رکھنا محض تفریح اقدام ہے مگر پراسیکیوٹر کا اس واقعے کی حقیقت جاننا ضروری ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ روز اماراتی اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں میں بتایا گیا تھا کہ جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 8 ماہ کے محمد الھاشمی نامی بچے کو ملازمت مسرت کے عہدے پر تعینات کیا ہے۔اس اقدام کا مقصد ادارے میں گھٹن کی فضاء کم کرنا اور ماحول کو امید افزا اور پرمسرت بنانا ہے۔