خواجہ آصف نے خود ووٹ کے تقدس کو پامال کیا ٗعمران خان

 
0
340

عمران خان کی کیس کو جارحانہ انداز میں لڑنے پر عثمان ڈار کو شاباش ٗ فیصلے کے بعد پھر ملاقات کی ہدایت 
اسلام آباد اپریل 26(ٹی این ایس)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ خواجہ آصف نے خود ووٹ کے تقدس کو پامال کیا۔ جمعرات کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے بنی گالہ میں پارٹی رہنما عثمان ڈار نے ملاقات کی جس میں خواجہ آصف نا اہلی کیس کے ممکنہ فیصلے پر مشاورت کی گئی۔عمران خان نے کیس کو جارحانہ انداز میں لڑنے پر عثمان ڈار کو شاباش دی اور فیصلے کے بعد پھر ملاقات کی بھی ہدایت کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھاکہ یہ کیس کسی کی ذات کا نہیں ٗپاکستان کے مستقبل کا تھا، خواجہ آصف نے ووٹ کے تقدس کو خود پامال کیا۔