کوہاٹ اپریل 26(ٹی این ایس)خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ تھانہ استرزئی کے علاقے میں پولیس نےدوہرے قتل کے ملزم کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق دوہرے قتل کا مرکزی ملزم وزیر حسین خواتین کے لباس میں مسافر کوچ میں بیٹھا تھا جسے پولیس نے دوران چیکنگ گرفتار کر لیا۔ واضح رہے ملزم نے 2013 میں عید کے دن باپ بیٹے کو قتل کیا تھاملزم کا تعلق اورکزئی ایجنسی سے ہےملزم وزیر کے ساتھ سہولت کار میر حسن کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے