کوہاٹ ٹنل نہ کھولنے پر ملک گیر احتجاج اور تیل سپلائی کی بندش کی دھمکی کے فورا بعد ہی سیکرٹری پیٹرولیم اور چیئرمین این ایچ اے نے آل پاکستان آئل ٹینکر اونرز ایسوسی ایشن کو مذاکرات کی دعوت دیدی

 
0
388

کوہاٹ، نومبر 16 (ٹی این ایس): کوہاٹ ٹنل بند ہونے کے خلاف آئل ٹینکر کئی روز سے ہڑتال پر ہیں اس دوران آل پاکستان آئل ٹینکر اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین میر محمد یوسف شاہوانی مذکورہ  ٹنل پہنچ گئے جہاں ہڑتالیوں نے پر جوش انداز میں انکا استقبال کیا۔ یوسف شاہوانی کے پہنچتے ہی آئل ٹینکروں کی تعداد میں بھی ایک دم سے اضافہ ہوا۔اس وقت سینکڑوں کی تعداد میں آئل ٹینکر کھڑے ہیں جو لمحہ بہ لمحہ آگے بڑھتے جا رہے ہیں۔

محمد یوسف شاہوانی کے کوہاٹ پہنچتے ہی پریس کانفرنس کی جس میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کو چوبیس گھنٹوں کاالٹمیٹم دیتے ہوئے کہا گیا کہ کوہاٹ ٹنل کو کھول دیا جائے نہیں تو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا اور تیل سپلائی بند کر دی جائے گی جس کی ذمہ دار صرف اور صرف این ایچ اے ہو گی۔

اس دھمکی سے حکومتی اداروں میں ہل چل مچ گئی جسکے تحت فوری ایکشن لیتے ہوئے سیکرٹری پیٹرولیم اور چیئرمین این ایچ اے نے کل بروز جمعہ المبارک کو11:00بجے دن ہنگامی اجلاس طلب لیا ہے جس میں میر محمد یوسف شاہوانی کو اپنے وفد کے ہمراہ مذاکرات کے لئے بلا لیا گیا ہے وفد میں حاجی فرید اللہ مروت،حاجی افضل بیٹنی ،جاوید مسعود،حاجی شفیع مروت ،عبدالخالق مروت ملک امجد شنواری نعمان بٹ راجا سعید وغیرہ شامل ہوں گے۔