یوسی 27صادق آباد ، مکینوں کی طرف سے حکومت کی سراہنا

 
0
488

راولپنڈی نومبر 16(ٹی این ایس): یونین کونسل نمبر 27 مسلم ٹاؤن شمالی(صادق آباد) کے علاقہ پر مشتمل  اور  قومی اسمبلی کے حلقہ این اے چھپن اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی چودہ میں واقع ہے۔مصروف تجارتی مراکز اور گنجان آبادی پر  مشتمل اِس یونین کونسل کے مکینوں کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے صیح معنوں میں راولپنڈی کے مسائل پر توجہ دی ، ترقیاتی منصوبے ہوں یا تعلیمی نظام میں اصلاحات ہر جگہ بہتری آئی ہے۔

ر​اولپنڈی شہر کے تمام علاقوں کے رہائشی میٹرو بس سروس اور نئے ہاسپٹلز کو خادم اعلیٰ پنجاب کے سب سے اہم منصوبے قرار دیتے ہیں۔صفائی کیلئے نجی شعبے کی خدمات کو بھی عوام کی بڑی تعداد سراہتی ہے۔

را​ولپنڈی کے عوام کا کہنا ہے کہ تعلیمی نظام میں بہتری کیلئے ابھی مزید اقدامات کرنا ہوں گے،راولپنڈی کے عوام   مختلف سیاسی اور مذہبی  جماعتوں کے دھرنوں سے عاجز ہو چکے ہیں۔ پشاور سے آئے ایک شہری نے کہا کہ عمران خان جس تبدیلی کا کہہ رہے ہیں وہ صرف کنٹینر پر ہی آئی ہے۔

مسلم ٹاؤن کے رہائشی بلدیاتی نمائندوں اور پنجاب حکومت کے منصوبوں کو عوام دوست منصوبے قرار دیتے ہیں جس کا فائدہ براہ راست عوام کو پہنچ رہا ہے۔