اسحاق  ڈار کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے،نیب کی وزارت داخلہ کو خط

 
0
482

اسلام آباد، نومبر 16 (ٹی این ایس):  قومی احتساب بیورو (نیب)نے  وزارت  داخلہ  سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست کی  ہے نیب کی جانب سے وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسحاق ڈار جان بوجھ کر احتساب عدالت میں پیش نہیں ہورہے، وہ ناقابل ضمانت وارنٹ کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے اس لیے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔

نیب کی درخواست کے ساتھ کورنگ لیٹر اور احتساب عدالت کی جانب سے جاری ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی نقل بھی لگائی گئی ہے۔نیب کی درخواست پر وزارت داخلہ کی تین رکنی کمیٹی اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق فیصلہ کرے گی جو آئندہ 72 گھنٹوں میں متوقع ہے۔واضح رہے کہ نیب نے پاناما کیس کے فیصلے کی روشنی میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ایک ریفرنس دائر کیا ہے جس میں وزیر خزانہ پر فرد جرم بھی عائد ہوچکی ہے جب کہ اسحاق ڈار گزشتہ کئی روز سے لندن میں موجود ہیں جہاں ان کا علاج کا علاج جاری ہے۔