ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا پولیس لائنز وہاڑی، ڈی پی او آفس اور ضلع وہاڑی کے مخلتف تھانوں کادورہ

 
0
340

وہاڑی ،نومبر 16 (ٹی این ایس): ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نثار احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پولیس لائنز وہاڑی، ڈی پی او آفس اور ضلع وہاڑی کے مخلتف تھانوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے وہاڑی پولیس کو جدید خطوط سے استوارکرنے ، پیشہ وارانہ ماہر بنانے، پولیس فورس کی ویلفیئر، عام آدمی کوتھانہ جات میں زیادہ سے زیادہ سہولیات دینے،کے حوالے سے درجنوں منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا ۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈی پی آر پنجاب پولیس نایاب حیدر بھی موجود تھے۔