اینٹی بایئوٹکس کے غیر ضروری استعمال کے خطرات سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کی غرض سے پارک روڈ پرواک

 
0
409

اسلام آباد، نومبر 16 (ٹی این ایس): اینٹی بایئوٹکس کے غیر ضروری استعمال کے خطرات سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کی غرض سے دارالحکومت کے پارک روڈ پر گذشتہ روز ایک واک کا اہتمام کیا گیا جس کامشترکہ طور پر اہتمام قومی ادارہ صحت اور وزارتِ نیشنل ہیلتھ سروسز ریگیولیٹرری کوآرڈینیشن نے  کیا تھا۔ واک میں ڈاکٹروں، لیڈی ہیلتھ ورکرز، لیڈی ہیلتھ سپروائزرس، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور یو سی ایم او کے انچارج شرکت کی۔

اس موقع پر  ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد نجیب درانی ،یو سی ایم او کے انچارج،اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور واک کے دیگر شرکاء نے ٹی این ایس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ  اینٹی بایئوٹیکس کا زیادہ اور ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر استعمال عام ہورہا ہے اور اس سلسلہ میں لوگوں کے اندر اسکے خطرات سے آگاہی فراہم کرنا ضروری ہے۔