ن لیگ اندر سے کھو کھلی ہو چکی ہے‘ڈاکٹر شاہد صدیق

 
0
534

لاہور اپریل 26(ٹی این ایس)تحریک انصاف کے مرکزی رہنماڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ (ن) لیگ اندر سے کھو کھلی ہو چکی ہے،29اپر یل کو مینار پاکستان پر جلسہ سے نئی تاریخ رقم ہو گی ۔ان خیا لا ت کااظہارانہو ں نے مینار پاکستان پر جلسہ کی تیاریو ں مصروف کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔انہو ں نے کہا کہ29اپر یل کو عمران خان کی قیادت میں مینار پاکستان پر ہونیوالے جلسے میں تحر یک انصاف ثابت کر دیں گی کہ لاہور سمیت پورا پنجاب تحر یک انصاف کا گڑبن چکا ہے اور تحر یک انصاف کو اقتدار میں آنے سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی ۔انہو ں نے کہا کہ نوجوان تحریک انصاف کی ریڑھ کی ہڈی اور پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں، ضرورت صرف انکی طاقت کو بروئے کار لانے اور انکے درست استعمال کی ہے، الحمداللہ جیسے نوجوانوں نے ممبر سازی مہم میں دن رات ایک کیا امید ہے لاہور کے جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے یوتھ ونگ کے نمائندے ہر گلی محلے اور گھر گھر تحریک انصاف کا پیغام پہنچائیں گے۔