سعودی عرب کا سزائے موت کو عمر قید میں بدلنے کا فیصلہ ،غوروخوض جاری

 
0
388

ریاض اپریل 26(ٹی این ایس)سعودی ولی عہد محمدبن سلمان نے کہاہے کہ سزائے موت کو عمر قید میں بدلنے کیلیے کام کر رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں سعودی ولی عہد محمدبن سلمان نے کہاکہ سزائے موت کو عمر قید میں بدلنے کیلیے کام کر رہے ہیں،شہزادہ محمد بن سلمان کا مزید کہنا تھا کہ ایک سال میں سزائے موت کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ سعودی عرب میں2018ء میں اب تک 48 افراد کو سزائے موت دی گئی۔ہیومن رائٹس واچ نے بتایا تھا کہ سزائے موت پانے والوں میں سے نصف لوگوں کے منشیات میں ملوث ہونے پر سر قلم کیے گئے۔سعودی عرب میں منشیات کے جرم میں ملوث متعدد افراد تا حال موت کے منتظر ہیں۔