راولپنڈی: صادق آباد میں نماز کے لئے جانے والا نویں جماعت کا  طالبعلم لاپتہ

 
0
370

والدین و ورثاء کرب میں مبتلاء، خدشہ کہ اسے ہوس کا نشانہ بنانے کے لئے اغواء کیا گیا ہے اورکہیں قتل ہی نہ کیا جائے

راولپنڈی، اپریل 26 (ٹی این ایس):  راولپنڈی کے علاقہ صادق آباد میں نویں جماعت کا ایک طالبعلم پر اسرار طور پر لاپتہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے اسکے والدین اور ورثاء شدید کرب میں مبتلاء ہو گئے ہیں۔

محمد فواد ستی نامی مذکورہ طالبعلم  کے والد  نے ٹی این ایس کو بتایا کہ فواد نماز   عصر کی ادئیگی کے لئے گیا تھا جس کے بعد واپس لوٹ کے نہیں آیا۔ والد  کو خدشہ ہے فواد کو کسی نے ہوس کا نشانہ بنانے کے لئے اغواء کر لیا ہے اور اس سے بھی  زیادہ جو خدشہ انھیں بے چین کئے ہوئے ہے وہ یہ ہے کہ کہیں اسے قتل ہی نہ کیا جائے۔

کرب میں مبتلا ء باپ نے تھانہ صادق آباد میں درخواست دے دی جس کے بعد صادق آباد پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔